اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا، فیصل واوڈا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ردعمل آ گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہو کر رہے گا! انشااللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلی بحال،تحریک عدم اعتماد پر پرسوں ووٹنگ ہو گی

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، گھبرانا بلکل نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یااللہ اپنا کرم فرما- انشاء اللہ جیت اس عوام کی ہوگی – یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں