اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلیاں بحال، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے تاریخی فیصلے پرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پہ اپنا ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
جیے بھٹو، جیے عوام پاکستان زندہ باد، بلاول بھٹو
Democracy is the best revenge!
Jiya Bhutto!
Jiya Awam!
Pakistan Zindabad.— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 7, 2022
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جئے بھٹو، جئے عوام اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لکھے ہیں۔