بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں۔

عمران خان نے پنجاب کا مینڈیٹ چوری کیا تھا، نواز شریف نے آج بدلہ لے لیا: مریم نواز


ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔

پنجاب اسمبلی: اضافی نفری تعینات، واٹر کینن پہنچ گئی، پولیس وینز آگئیں، تیاریاں مکمل

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں آئین شکنی کے بعد آج پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے لیے ووٹنگ کے دن اسمبلی سے باہر نکال کر تالے لگا دیے گئے اور اطراف میں خاردار آہنی تاریں لگائی گئی ہیں۔

آرڈر آف دی ڈے کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرونگا: دوست مزاری

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب انہیں بچا نہیں سکتے، ان کی حکومت جا چکی ہے اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں