عمران نیازی! میرا منہ نہ کھلواؤ، پی ٹی آئی کا وزیراعظم آج شکست کھا چکا، شہباز شریف

عمران نیازی! میرا منہ نہ کھلواؤ، پی ٹی آئی کا وزیراعظم آج شکست کھا چکا، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے براہ راست وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی! میرا منہ نہ کھلواؤ، آج پھر پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی گئیں اور ڈپٹی اسپیکر بھاگ گئے۔

تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے 172 ارکان ایوان میں موجود، اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبا زشریف نے کہا کہ آج ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہونا تھی، اپوزیشن نے آج ووٹنگ کے لیے اسپیکر کو درخواست بھی دی تھی، سوالات کرنے والے تمام ارکان نے ووٹنگ کا مطالبہ کیا، ڈپٹی اسپیکر نے جب دیکھا کہ کوئی ممبر سوال کرنے پر تیار نہیں تو وہ بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور بلاول اسپیکر ڈائس پر بھی گئے،سیکریٹری سے پوچھا یہ آپ نے کیا کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا جو کچھ کیا اسپیکر نے کیا، آج بھی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ آج کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ 8 مارچ سے یہ دن آگیا ہے، سب نے دیکھا کس طرح قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،عدلیہ بھی دیکھ رہی ہے، پورا ملک پریشان ہے، عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے جو نمبرز درکار ہے وہ آج ہمارے پاس تھے، متحدہ اپوزیشن کے آج 172 ارکان ایوان میں موجود تھے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اس کے بعد کیا جواز رہ جاتا ہے؟

ن لیگ کے مرکزی صدر نے کہا کہ نوازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، عمران نیازی! میرا منہ نہ کھلواؤ، ہم اس لیول پر نہیں جانا چاہتے، فارن فنڈنگ قانون کے تحت کسی بھی غیر ملکی سے فنڈز نہیں لیے جا سکتے، عمران خان کے نیچے جتنی کرپشن ہورہی ہے وہ پوری قوم جانتی ہے، الزام لگانا بہت آسان اور ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔

دھمکی آمیز خط میں کوئی صداقت نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

انہوں نے کہا کہ تمہارے فارن فنڈنگ کیس میں ڈونرز ہندوستانی بھی ہیں اور اسرائیلی بھی، آپ نے فنڈز لیے اور اسٹیٹ بینک سمیت باقی اداروں سے بھی چھپایا، بدزبانی آپ کا تکیہ کلام ہے، ہم اس کا جواب نہیں دیں گے، آپ امر بالمعروف اورریاست مدینہ کی بات کر کے اربوں کھربوں کی کرپشن کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے آج متحدہ اپوزیشن کامیاب ہو چکی ہے، ہم نے کہا تھا جو بھی خط ہے، آئیں اور پارلیمنٹ میں خط دکھائیں مگر آج بھی خط نہیں لایا گیا، یہ خط اس شخص کے یوٹرن کی طرح جھوٹا اور فراڈ ہے، اس طرح کے میموز آتے رہتے ہیں۔

حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب کی جیب کاٹ لی گئی، اسے تعلیم ملی نہ بچوں کا دودھ ملا، آج پوری قوم کے سامنے متحدہ اپوزیشن کامیاب ہو چکی ہم جیت گئے۔

خط حکومتی وزیر نے سفیر سے لکھوایا، بلاول بھٹو کا الزام

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیراعظم آج شکست کھا چکا ہے، آج وہ اس ملک کا وزیراعظم نہیں ہے، عدم اعتماد کی تحریک کو آگے لے کر جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان آج اپوزیشن بینچز پر بیٹھے تھے۔


متعلقہ خبریں