چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہورہا ہے۔ ہیٹ ویو یکم اپریل تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوشدید گرمی کے بارےمیں خبردار کردیا۔ تین دن سورج خوب آگ برسائے گا۔
ہیٹ ویو کے بارے میں الرٹ کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تین روزہ ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ یکم اپریل کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لوپریشر ایریا بننے کے باعث سمندری ہوائیں منقطع ہیں۔ 2 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں گرمی میں کمی رہے گی۔ 8 یا 9 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔