تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم کی پارٹی اراکین کو ووٹنگ میں نہ جانے کی ہدایت

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایات بھیجی ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین ووٹنگ میں نہیں جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ممبر گیا تو پارلیمانی لیڈر اسے نااہل قرار دے سکتے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد بہت بڑے پیمانے پر باہر کا پیسہ استعمال ہورہا ہے، آج ڈالرز اور پاؤنڈز چلائے جارہے ہیں۔

مزید کہا کہ خریدے ہوئے اراکین کو کہا جارہا ہے الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ چھ مہینے میں کرے گا اور وہ کچھ عرصے کی ہو گی۔

تحریک عدم اعتماد:ووٹنگ تین اپریل، عالمی سازش ناکام ہو گی، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ آخری پانچ اوورز 31 کے بعد شروع ہوں گے جس میں بہت سرپرائز ہوں گے۔

خط سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے وہ مراسلہ رکھنے کے سامنے تیار ہین جو وزیراعظم نے جلسے میں لہرایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسد عمر اور فواد چودھری نے پریس کانفرنس کی، جس دن مراسلہ منظر عام پر آگیا اس کے بعد پی ڈی ایم قیادت کو منہ چھپاتے کی جگہ نہیں ملے گی۔


متعلقہ خبریں