گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جیسے ہی وزیراعظم پاکستان کو استعفی دیا، ویسے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹرینڈ شروع کر دیا۔
جس میں ایک ٹرینڈ وسیم اکرم کا بھی تھا، کیونکہ عمران خان، عثمان بزدار کو اپنی ٹیم کا اہم کھلاڑی اور وسیم اکرم پلس کا لقب دیا تھا۔ اسی لیے ان کے مستعفی ہونے کے بعد وسیم اکرم کے نام کا ٹرینڈ شروع ہو گیا۔
اس ٹرینڈ نے سابق پاکستانی کرکٹر اور اصل وسیم اکرم کوبھی حیران کر دیا، اور انہوں نے بھی ٹوئٹر کا رخ کر کے اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالا۔
I’m not sure why I’m trending 🤭🤔 but anyway let’s add to it #WasimAkram ✌️
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 28, 2022
وسیم اکرم نے ٹوئٹ کی کہ مجھے علم نہیں کہ میں کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں لیکن میں بھی اس میں شامل ہو جاتا ہوں، ساتھ ہی وسیم اکرم نے ایموجیز بھی بنائیں، اور اپنے نام کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔
2019 میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر انہوں نے وسیم اکرم اور انضمام الحق کی صورت جن کھلاڑیوں کو چنا وہ بعد میں سپر سٹار بنے، اب عثمان بزدار کو منتخب کرنے کا ان کا فیصلہ بھی ایسا ہی ہے۔