غریب کا ٹھیلا ناجائز،بنی گالا جائز! قوم پوچھتی ہے وعدے دعوےکہاں ہیں؟ حمزہ شہباز

غریب کا ٹھیلا ناجائز،بنی گالا جائز! قوم پوچھتی ہے وعدے دعوےکہاں ہیں؟ حمزہ شہباز

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم پوچھتی ہے کہ دعوے اور وعدے کہاں ہیں؟

الوداع، الوداع، الوداع: آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے سڑکوں پر ہیں، جگہ جگہ لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا، عمران خان آپ کو گھر جانا ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

انہوں ںے کہا کہ عوام آج ایک وقت کے کھانے کے لیے ترس گئے ہیں، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے لوگوں کے گھر گرا دیے، آج ہرطبقہ آپ سے تنگ آچکا ہے، گھروں میں بچے دودھ کیلئے ترستے ہیں والدین کے پاس پیسے نہیں، قیامت خیز مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے 50 لاکھ گھر کیوں نہیں بنے؟ قوم پوچھتی ہے تمہارے دعوے اور وعدے کہاں ہیں؟

عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری ہفتہ شروع ہو چکا، بلاول بھٹو

انہوں ںے کہا کہ 50 لاکھ گھربنانا دورکی بات ،تجاوزات کے نام پرلوگوں کےگھرگرادیےگئے، بنی گالا کے گھر کو ریگولرائزکردیا گیا، غریب کا ٹھیلا ناجائز اور بنی گالا جائز ہے؟ قوم توشہ خانہ کا حساب مانگتی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، تم نے شہبازشریف کے میثاق معیشت کو مذاق بنا دیا، چارسال اپوزیشن نے بے گناہ جیلیں کاٹی ہیں جب کہ تم چار سالوں میں کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہیں کرپائے۔

غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کرسی کے لیے نہیں ہے، عمران نیازی کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا دینا ہوگا۔


متعلقہ خبریں