مجھے لگتا ہے عمران خان کل استعفیٰ دیں گے، مریم نواز

اصل کہانی: عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے عمران خان کل استعفیٰ دیں گے۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کے دوران ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ کے میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جا چکی ہے، بس خدا حافظ کہنے جا رہے ہیں ، عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ہے، انہیں چاہیے کہ عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی بھی نہیں آئے گا،انہیں یہ نہیں پتہ کہ گورننس،معیشت اور خارجہ پالیسی کس چیز کا نام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  اس مرحلے کے بعد اگلے مرحلے میں اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے، میاں صاحب بہت جلد واپس آرہے ہیں،  الیکشن جب بھی ہوں گے، مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی۔

سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں، اعتزاز احسن

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگلے وزیراعلیٰ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے اور مجھے اچھے کی امید ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی سب بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے اور اس کا نام نوازشریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اب جنوبی پنجاب یا د آرہا ہے، ساڑھے 3 سال انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ مزید کہا کہ عمران خان کل تک تو امریکی صدر کے فون کا انتظار کررہے تھے، عمران خان ایبسلوٹلی ناٹ کے نعرے سے کسی اور کو بے وقوف بنائیں۔


متعلقہ خبریں