چینی وزیر خارجہ کا بھارت کا غیر اعلانیہ دورہ


چینی وزیر خارجہ بھارت کے غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے.

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اسلام آباد اور کابل کے دوروں کے بعد اچانک نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے تین گھنٹے طویل ملاقات  کی۔

ملاقات کے بعد  بھارتی وزیر خارجہ نےکہا  ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تب تک معمول پر نہیں آ سکتے، جب تک متنازعہ سرحد پر بڑی تعداد میں چینی فوجی تعینات ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرحدی کشیدگی کو معمول کے تعلقات سے نہیں ملایا جا سکتا۔ جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ بیجنگ حکومت اس دورے کے بارے میں قبل از وقت اطلاعات نہیں دینا چاہتی تھی۔

اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے مغرب کے مطالبات کے باوجود اپنے دوست ملک روس کے یوکرین میں حملوں کی مذمت  نہیں کی۔ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وانگ ژی نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں