اسمبلی میں آج کچھ نہیں ہونا، سب کچھ قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، فواد چوہدری

نیب قوانین میں ترمیم سمیت وفاقی کابینہ کے اہم فیصلے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلےگا، ابھی تو سرپرائز ز آنا باقی ہیں،آگے دیکھیے ہوتا ہےکیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کہہ چکے ہیں آخری پتا ہم نے کھیلنا ہے، جن لوگوں کو خیال تھا کہ عمران خان کو گرادیں گے انہیں ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔

ایک سرپرائز آج ملا، دوسرا 27مارچ کو ملے گا، اگلے 48 گھنٹے میں اتحادیوں کی طرف سے اعلان ہونے کا امکان ہے، لاکھوں لوگ جب نکلتے ہیں تو اس کا اثر ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا اجلاس: وزیر اعظم کے بیانات، شہباز شریف کو خون ریزی کا خدشہ

فواد چودھری نے اس سے پہلے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بابراعظم کو جیت کے لیے جانا چاہیے، آسٹریلیا کا ڈیکلیریشن کا فیصلہ دلیرانہ ہے، ہماری بیٹنگ سوا سیر ہے، سیریز جیت کےلیے جاؤ۔

فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس پر بھی ٹوئٹ کہ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اور نوجوان کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت کی انتہائ خوش آئند ہے۔

وہی معاشرے ترقی کا زینہ چڑھتےہیں جہاں انصاف ہو انشاللہ سیالکوٹ اور دیگر مقدموں میں بھی انصاف کے قریب ہیں۔


متعلقہ خبریں