الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان پر درگئی میں جلسے سے خطاب کرنے کے معاملے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وضاحت کے لیے 22 مارچ کو طلب کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم ڈی ایم او آفس میں ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش نہ ہوئے، عمران خان کو آج دوبارہ وضاحت کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔
الیکشن کمیشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت دیگر کو نوٹسز جاری
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ محمود خان پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید، علی زیدی پر بھی50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم، وزراء کو جرمانے کی رقم 27 مارچ تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔