27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں، عمران خان

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آ جاوں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، ،اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پرسماعت کی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم کو اہم پیغام

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار بھی کر لی ہے۔

پارٹی سینئیر قیادت اپنے علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کریں گے۔  حماد اظہر لاہور سے پرویز خٹک پشاور، شیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کریں گے۔

فواد چوہدری جہلم اور مراد سعید سوات،  فرخ حبیب فیصل آباد جب کہ علی زیدی سندھ سے ریلی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیراعظم نے پارٹی سینئیر قیادت کو جلسہ کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ پارٹی کارکنان کو جلسہ کا وقت 3 بجے کا دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی جلسہ میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نے پارٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران کو جلسہ کی بھر پورتیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔

اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اہم خطاب میں کہا کہ قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں، لوگوں کو خریدا جارہا ہے، اسے ہمیں روکنا ہوگا۔ چور اکٹھے ہوکر منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں۔

اللہ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، حکم ہے کے بدی اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں۔چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔

ایک منٹ سے بھی کم پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکؤوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، اور پیسہ باہر بھیج رہا ہے، چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔


متعلقہ خبریں