172ووٹوں کا پتہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے،احسن اقبال

فچ

 مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت  ایک ہی پتہ ہے وہ تحریک عدم اعتماد کا ہے۔172ووٹوں کا پتہ ہے جو ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ 172 ووٹوں کا پتہ ان  کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یہ ایکی دوکی کے پتوں کو کنگ اور کیون بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی ٹرمپ ہیں اور ان کا حال بھی وہی ہوگا۔تحریک عدم اعتماد سے نکلنا مطلب آپ کو برطرف کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس کے بعد 24 نہیں تو 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروایں گے۔ آئین میں لکھا ہے کہ تین دن  میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا شودے باز لیڈر ہے۔عمران خان نے کرپشن کی اور دوسروں کو کرپٹ کہتے ہیں۔جو خود بھگوڑا ہے وہ دوسروں کو بھگوڑا کہتا ہے۔کلی فورنیا کی عدالت اور الیکشن کمیشن سے کون بھاگا ہے؟

 

 


متعلقہ خبریں