تحریک عدم اعتمادپر بڑا سرپرائز ملے گا، کچھ لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے،شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا۔ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے۔

لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید  نے ملاقات کی ۔ملاقات میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار اورشیخ رشید نے اپوزیشن کی جانب سےسیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا۔ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے بندے ہیں۔ ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔سب کو کہہ رہا ہوں ،میں باخبر وزیرہوں ،کوئی کہیں نہیں جارہا ۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی۔ اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں، اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چائیے۔ اتحادیوں سے امید ہے وہ اچھافیصلہ کریں گے ۔ حالات روز بروز بہتری کی طرف آرہےہیں۔ پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی میری طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھیں۔پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کیساتھ ہے۔ جو فوج یا عدلیہ مخالف تحریک چلائے اسے سختی سے کچل دوں گا، اب ان کو فوج کا خیال آگیاہے، بہت اچھی بات ہے، اس میں  کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو انکی ڈیمانڈ کے مطابق جلسے کی اجازت دیدی، مسلم لیگ ن  کی ابھی تک کوئی جلسے کی درخواست نہیں آئی۔قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،کل کوئی واقعہ ہوا تو وزارت داخلہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے لیکن عدلیہ کے فیصلےکا احترام کرتے ہیں،میں گورنر راج کا حامی تھا مگر وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی۔عمران خان 27 مارچ کو تاریخی جلسہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 27مار چ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں