پولینڈ نے 45 روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دیکر ملک بدر کردیا

پولینڈ نے 45 روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دیکر ملک بدر کردیا

وارسا: پولینڈ نے روس کے 45 سفارتکاروں پر جاسوس ہونے کا الزام عائد کرکے ملک بدر کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کے وزیر داخلہ مارئیس کامنسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کی ہے۔

ہمارے وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس

ہم نیوز نے دی ماسکو ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولینڈ کے وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروسز نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔

روس یوکرین جنگ: امریکہ اور پرانے اتحادیوں کے تعلقات میں دراڑ کا سبب بن گئی؟

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل پولینڈ کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کے ادارے اے بی ڈبلیو کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہم نے 45 روسی سفارت کاروں کو مشتبہ جاسوس کے طور پر شناخت کیا ہے اور وزارت خارجہ سے انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

روس، یوکرین میں حیاتیاتی و کیمیائی ہتھیاروں کے استعال پر غور کر رہا ہے: بائیڈن

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی سیکرٹ سروس کے لیے کام کرنے کے الزام کے تحت ایک پولش شہری بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے متعلق بتایا گیا تھا کہ حراست میں لیا جانے والا شخص وارسا رجسٹری آفس میں کام کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں