امید ہے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اسلام آباد روانگی کیلئے تیار ہونگے، فضل الرحمان

امید ہے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اسلام آباد روانگی کیلئے تیار ہونگے، فضل الرحمان

کراچی: اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اسلام آباد روانگی کے لیے تیار ہوں گے۔

ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک: زرداری و بلاول کا خالد مقبول کو فون، ملاقات کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لانگ مارچ میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں ںے گزشتہ لانگ مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ ہوا تو کارکنان کی بڑی تعداد نے 14 دن اسلام آباد میں گزارے تھے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ چند روز قبل پارلیمنٹ لاجز میں ریاستی دہشت گردی کی گئی، پارلیمنٹ کے ممبران، ان کے مہمانوں اور جے یو آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

جب لوگ جہاز میں لائے گئے تھے تو اس وقت ضمیر کی آواز کہاں تھی؟فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی آپ کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔


متعلقہ خبریں