بھارتی فوج کی پاکستانی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ

بھارت کی ای او سی پر پھر فائرنگ، دو شہری شہید | ہم نیوز

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک رینجرز نے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ہڑپال اور چارواہ سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا تاہم فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع  وصول نہیں ہوئی۔

پنجاب رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا اور دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں