دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، عوامی شوکاز کا جواب دیں، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، عوامی شوکاز کا جواب دیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کس کارکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ عوام کا سامنا کرے،پاکستان کو غربت،مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل دیا ہے۔

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا راستہ عوام کے ساتھ اور دوسرا ڈوبتی کشتی میں غرق ہوجانا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں