وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی لائیو پروگرام کے دوران اپنی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے تلخ کلامی ہوئی ہے جس پر شہباز گل نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہباز گل اور رمیش کمار شریک ہوئے اور مباحثے کے دوران شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اقلیتیوں کی خصوصی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی پر الزام عائد کیا اور ان کی تلخ کلامی ہو گئی۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ رمیش کمار اقلیت کی نشست پر قومی اسمبلی آئے اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، انہیں پہلے خود استعفیٰ دینا چاہیے۔
عمران خان حکومت گرانے کیلئے ہر موقع پر بیرونی سازش ہوئی، مخالفین نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا: شہباز گل
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کرپٹ آدمی ہیں کینسر کی جعلی دوا بیچنے پنجاب آئے تھے۔
اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ یہ لوگ تو الزام لگائیں گے ہی، بیڑہ غرق کرنے والے ہی یہ لوگ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اچھے تھے، اچھے ہیں، مگر نقصان غلط مشیران کی وجہ سے ہوا۔