وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سندھ ہاوس میں ہارس ٹریڈنگ کو حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے چیزیں چھپتی نہیں ہیں ،خچرخریدنے کےپلان کو ناکام کریں گے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاوس میں ہارس ٹریڈنگ والی بات الزام نہیں، نوٹوں کی بوریاں جہازسے لائی گئیں، ایسی چیزیں چھپتی نہیں ہیں ،ایجنسیاں موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں خرید و فروخت کی منڈیاں لگی ہیں۔ ۔ہمیں پتہ ہے کیا ہورہا ہے،آسانی سے نہیں ہونے دیں گے۔خچر خریدنے کا پلان ناکام ہوگا۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ آپ سب سندھ ہاوس میں گھس کر دکھائیں۔وہاں جانے کی اجازت ہی نہیں ہے۔ سندھ ہاوس میں کتنے ارکان موجود ہیں تعداد معلوم نہیں۔ ابھی تو نوٹوں کی گڈیاں دکھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے تحریک انصاف کے لوگ غیرت کا مظاہرہ کریں گے۔تحریک انصاف کے لوگ اپنی عزت کو داو پرنہیں لگائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس انصار الاسلام جیسی تنظیم نہیں ہے۔ہمارے ساتھ زرتاج گل جیسی لڑکیاں ہیں جوخون دیکھ کر بیہوش ہو جاتی ہیں۔ہم شریف ہیں بدمعاش مت بناؤ۔
وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کہا قومی حکومت بنائی جائے۔کیا حکومت چوروں کے حوالے کریں؟اپنے مستقبل کو چوروں کے حوالے نہیں کریں گے۔ہم تاریخ کا بڑا اجتماع دکھائیں گے ،ڈی چوک پر 10 لاکھ کارکن جمع کرینگے۔