موسمیاتی تبدیلی کیخلاف جنگ، ہتھیار سائیکل ہوگا


اقوام متحدہ  میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سائیکل چلانے کو فروغ دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر  لی  گئی  ہے۔

اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی میں دنیا کے 193 ملکوں نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔اقوام متحدہ میں یہ قرارداد ترکمانستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے شہری اور دیہی علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سائیکل کو شامل کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق سڑک پر سائیکل چلانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھایا جائے ۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سائیکل کی سواری کے فروغ سے دیرپا ترقی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

قرارداد میں تجویز دی ہے کہ دنیا بھر میں قومی ترقی کی پالیسی اور پروگرام میں سائیکل کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

تاہم جنرل اسمبلی سے مںظور کی گئی دیگر قراردادوں کی طرح اس پر  بھی رکن ملکوں کے لیے عمل درآمد لازمی نہیں۔


متعلقہ خبریں