اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ووٹ نہ ڈالنے والوں کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہو گی۔
پیپلز پارٹی نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف صرف عمران خان کیخلاف متحد ہوئی ہے، پرویز خٹک
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے ارکان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت اراکین حاضری یقینی بنائیں۔