اسلام آباد میں ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ


وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 20مارچ سے 2اپریل تک ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے گی۔ریڈ زون میں اہم عمارتوں اور شاہراہوں پر رینجرز اور ایف سی کی نفری تعینات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی کے اہلکار ریڈ زون میں  تعینات کیے جائیں گے۔ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کی تعیناتی سے متعلق جلد نفوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں