ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے بڑا مطالبہ کردیا: ملاقات کی اندرونی کہانی

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کردی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی عددی پوزیشن واضح کرے۔

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کردی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس جب گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر ملاقات کے لیے آئے اور باضابطہ طور پر تحریک عدم اعتماد میں ان کا ساتھ دینے کی درخواست کی تو کہا گیا کہ پی ٹی آئی اپنی عددی پوزیشن واضح کرے۔

واضح رہے کہ آج عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں ںے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کی باضابطہ درخواست کی۔

 عمران خان فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں، ہارا ہوا شخص بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے: بلاول

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ ہم تو ساتھ کھڑے ہوجائیں گے، انتشار آپ کی صفوں میں نظر آرہا ہے۔

حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم

اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائے گی کہ ہمارا کوئی بھی رکن نہیں ٹوٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔


متعلقہ خبریں