حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم


حافظ آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے ڈر سے سارے چور اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن میرا ایمان ہے پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے لیے تین چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں وزیراعظم کی جلسہ گاہ آمد پر زبردست استقبال  کیا گیا۔ 

الٹی گنتی شروع: تحریک عدم اعتماد پر 22 مارچ سے قبل اجلاس بلانے کی تجویز

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کی ابتدا میں شاندار جلسے کے انعقاد پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں ایک سال کے دوران وہ کام ہو رہے ہیں جو70 سال میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے وہ کام کیے ہیں جو 70 سالوں کے دوران نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تاریخی کام ہم نے کیے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ مجھے 25 سال قبل سیاست میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے مقصد کے لیے بنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریے کے بنا کوئی بھی قوم نہیں بنتی ہے اور نظریئے سے ہٹنے والی قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایک عظیم قوم بننا تھا مگر نہیں بن پائے۔ انہوں ںے کہا کہ ریاست سب انسانوں کے لیے یکساں قانون رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست ایک فلاحی ریاست تھی جہاں لوگ اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف تھے۔

انہوں ںے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو یہ بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں 25 سال سے تبلیغ کررہا ہوں کہ ہم نے اچھائی کے ساتھ چلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ ماضی میں حکومتیں گرانے کے لیے چوری کے پیسے سے ضمیر خریدا گیا جب کہ ہم نے سب سے پہلے تعلیم پر کام کیا، ہم نے 26 لاکھ اسکالر شپ دیئے، پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نصاب تعلیم کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دو یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم ابھی تک کرکٹ گراونڈ سے باہر نہیں نکلے، کامل علی آغا

وزیراعظم نے کہا کہ لیڈر کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری بدقسمتی دیکھیں کہ ہمارا وزیراعظم امریکی صدر سے ملتا ہے تو ہاتھ میں پرچی ہوتی ہے اورامریکی صدر سے ملتے ہوئے ہمارے وزیراعظم کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھ کر کہا کہ روس کے خلاف بیان دیں تو میں نے یورپی یونین کے سفیر کو کہا کہ بھارت کو بھی خط لکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کہتا ہے کہ عمران خان نے بڑا ظلم کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کے جوتے پالش کرتے ہیں وہ ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے حکمران انگریزوں کے سامنے ٹائی اور سوٹ میں پیش ہوتے تھے، پاکستان میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے لیکن آصف زرداری اور نوازشریف نے ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد سفیروں نے مجھے کہا کہ ڈرون حملوں کی مخالفت کیوں کر رہے ہو؟ تو میں نے جواب دیا کہ تم لوگوں نے لندن میں ایک دہشت گرد بٹھایا ہوا ہے جس نے کراچی کے لوگوں کا قتل کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ کہتے ہیں اس کو پاکستان کے حوالے کریں تو کہا جاتا ہے کہ عدالت میں ثبوت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے برطانیہ سے پوچھا کیا ہم اس دہشت گرد پر لندن میں ڈرون حملہ کر کے مار دیں؟

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہرملک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ انہوں ںے کہا کہ روس کے صدر نے ہم کو عزت دی، تین گارڈ آف آنر پیش کیے، صدر ٹرمپ نے عزت دی کیونکہ اس کو پتہ تھا میں دو نمبری نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بہت کم وقت میں پاکستان کو جہاز فراہم کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ پاور فل ملک ہے، ہمارے پاکستانی وہاں ہیں، پاکستان میں 15 سال بعد اسلامی ممالک کی کانفرنس ہو رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

عدم اعتماد: کشمکش کا شکار نہیں،کل مزید مشاورت کریں گے، چودھری شجاعت

انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی ریاست میں سب سے بڑا اقدام صحت کارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت کارڈ پر400 ارب روپے خرچ کیے ہیں جس سے غریب عوام 10 لاکھ روپے تک کا ملک کے تمام اسپتالوں میں علاج کرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو سستا گھر دینے کے لیے بینکوں نے قرض دینا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کا کرایہ دینے والے اب بینک کو قرض کی رقم دے کر اپنا گھر حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو کروڑ خاندانوں کو احساس راشن کارڈ پر سبسڈی ملے گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت 5 روپے کمی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے سستا پٹرول 150 روپے فی لیٹر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا پیسہ ملتا رہے گا، قوم پر خرچ کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت ٹھپ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب کو کہا کہ اگر لاک ڈاون لگایا تو مزدور کا کیا بنے گا؟ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے میری بات نہیں مانی اور لاک ڈاون لگا دیا۔انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے دوران بہتر اقدامات کیے، دنیا نے تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نااہل ہوتے تو دنیا ہماری پالیسی کی تعریف نہ کرتی۔ انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق برطانوی وزیراعظم نے ہماری تعریف کی۔

عمران خان نے کہا کہ احتساب کے ڈر سے سارے چور اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن میرا ایمان ہے پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے لیے تین چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو جلسہ عام سے خطاب کی دعوتے دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا کہ عمران خان کے پاس ایک ایسا کارڈ ہے جس کی بنا پر اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی بنائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق جلسہ گاہ میں وزیراعظم کی آمد سے قبل ان کے معاون خصوصی شہباز گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نہ خود جھکا ہے اور نہ عوام کو جھکنے دے گا۔

انہوں ںے کہا کہ واضح طور پر کہا کہ عہدے ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تحریک انصاف حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسی بچانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف زرداری سے ہاتھ ملانا پڑتا۔


متعلقہ خبریں