عمران خان! زبان کو لگام دو، بوریوں میں آنیوالی رشوت کا حساب لیں گے: شہباز شریف

عمران خان! زبان کو لگام دو، بوریوں میں آنیوالی رشوت کا حساب لیں گے: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! زبان کو لگام دو۔ انہوں ںے کہا کہ بوریوں میں آنے والی رشوت کا حساب قوم لے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو باؤلا قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد آچکا ہے، تاریخ کی کرپٹ اور نااہل ترین حکومت سے جان چھڑانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم، چینی اور گیس کی قیمتوں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان! فکر نہ کریں تمہارے گھر آنے والے پیسوں کی بوریوں کا حساب ہم لیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں اور پوری قوم کو اپنا چہرہ دکھا رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ چینی اور آٹے میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوریوں میں رشوت آتی ہے، اس کا حساب قوم لے گی۔

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ مولانا کو ڈیزل نہ کہنا، وزیراعظم عمران خان

شہباز شریف ںے گزشتہ روز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے کارکنوں کے ساتھ ظلم اور بربریت کی گئی۔ انہوں ںے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بھگوڑا ہوچکے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکامی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کو صرف چور اور ڈاکو کے لقب دیتے رہے مگر ملا کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے گریبان میں دیکھیں اور بتائیں کہ علیمہ خان کے پاس اربوں کی جائیداد کہاں سے آئی؟

میاں شہبازشریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کو لگام دو۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف باتیں کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے،۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ جوتے پالش کرتے ہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ تم کیا کرتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ تم نے لندن میں بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیں۔

’غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی  گھبرا گئے ہونا؟ ‘

ہم نیوز کے مطابق میاں شہبازشریف نے کہا کہ مشرف نے جب نواز حکومت کو ختم کیا تو میں بھی نوازشریف کے ساتھ جیلوں میں تھا۔


متعلقہ خبریں