آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ جن اوقات میں پی ایس ایل شیڈول ہوتی ہے، اس دوران آسٹریلیا کسی سیریز میں مصروف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے سب کچھ مثبت ہے یہاں بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں۔
ڈیوڈ وارنر کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا، ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران انجوائے کرنا چاہیے. کراؤڈ کھیل کا سب سے اہم حصہ ہیں اس لیے ان کے ساتھ انجوائے کرتا ہوں. شین وارن کی موت کا اب تک یقین نہیں ہورہا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی پنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کھیل کے مختلف لمحات کے دوران ڈھول یا میوزک بجنے پر بھنگڑا کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وارنر کے بھنگڑے سے گراونڈ میں موجود شائقین بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔