خیبر پختونخوا اسمبلی، وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور


پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

حزب اختلاف کے احتجاج کے باوجود خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیش کی تھی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کورنا وبا نے دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو بحران کا شکار کیا اور وبا کے دوران وزیر اعظم کے مدبرانہ کردار نے ملک کو بحران سے بچایا۔

متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وبا کے باوجود ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور عالمی سطح پر مدبرانہ قیادت فراہم کر کے ملک کے وقار میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: منظم منصوبے کے تحت اداروں کیخلاف سازش ہورہی ہے، فواد چودھری

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

حزب اختلاف کی مخالفت کے باوجود قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں