اسٹینڈ اپ کامیڈین سے پنجاب کے وزیر اعلی تک کا سفر، بھارتی ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان ہوں گے۔
عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں جھاڑو پھیر کر بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کر دیا، ایک سو سترہ میں سے اسی نشتیں عام آدمی پارٹی کے نام رہیں، جبکہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں اترپردیش،اترکھنڈ، منی پور اور گووا میں بی جے پی نے کلین سوئپ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت قربانیاں دیں، بس اب اور برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
بی جے پی اتر پردیش 257 نشستوں پر، اتراکھنڈ میں 48، گوا میں 19، منی پور 29 پر آگے، جبکہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب میں 90 نشستوں پر اکثریت، عام آدمی پارٹی کو ملی زبردست اکثریت کے بعد کانگریس نے شکست تسلیم کرلی۔
پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے عوامی طور پر شکست مانتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز، خدا کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔ ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان ہوں گے.
The voice of the people is the voice of God …. Humbly accept the mandate of the people of Punjab …. Congratulations to Aap !!!
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 10, 2022