پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف کی چینی ناظم الامور سے ملاقات

پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف کی چینی ناظم الامور سے ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی و علاقائی امور میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان اپنے ہمسائیوں سے پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے، آرمی چیف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات چین کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

نوجوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ بنیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے ناظم الامور نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی ناظم الامور نے سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں