علیم خان جہانگیر ترین سے مشاور ت کے لیے لندن چلے گئے

جہانگیر ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں مشروط حمایت کا فیصلہ

ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن چلے گئے۔ وہ جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن میں جہانگیرترین سے ملاقات کے دوران ملکی بدلتی سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

علیم خان لندن میں جہانگیر ترین کی عیادت بھی کریں گے۔علیم خان کی برطانیہ میں جہانگیرترین سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچا رکھی ہے۔

ایک جانب حکومت پارلیمنٹ میں اپنے نمبر پورے کرنے کی فکر میں ہے تو اپوزیشن بھی اپنا پورا زور لگائےہوئے ہے۔

گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعوی کیا تھا کہ ہم 172ارکان کو ایوان میں لائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے 172 سے زائد ووٹ لیں گے۔


متعلقہ خبریں