وزیراعظم نے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، عمران خان ہی میچ جیتیں گے: شیخ رشید

وزیراعظم نے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، عمران خان ہی میچ جیتیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں اور یہ میچ عمران خان ہی جیتیں گے۔

ن لیگ اور جے یو آئی کا پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کی تیاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو کہیں عینک لگا کر آئین کا مطالعہ کریں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسپیکر یا وزیراعظم کیا فیصلہ کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جوکچھ ہو رہا ہے وہ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے آج بھی ملاقات ہوئی، وہ پراعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میچ عمران خان جیتیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کی سیاست پر کبھی تبصرہ نہیں کروں گا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 22/23 کو او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بھی ہے، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس سے قبل وزارت داخلہ میں قائم کیے جانے والے کنٹرول روم کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ مظاہرے اور مارچ عوام کا جمہوری حق ہیں لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

وفاقی وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم کے دورے کے دوران انہیں راولپنڈی اور اسلام آباد  میں  امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مختلف مظاہروں اور جلوسوں کی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس دوران خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری مظاہروں کا مشاہدہ بھی کیا۔

شیخ رشید  کو پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد سے متعلق بھی  بریفنگ دی گئی۔ انہوں  نے امن وامان کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس دوران ہدایت کی کہ مظاہروں اور جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری سیکیورٹی ایوب چوہدری اور اورآئی جی اسلام آباد احسن یونس بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں