دنیا بھر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ گئی


دنیا بھر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ گئی۔

کوویڈ انیس کے سبب عالمی سطح پر تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔  کورونا کی وبا پر نظر رکھنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اعداد وشمار جاری کیے۔

دسمبر 2019میں چین کے شہر ووہان میں منظر عام پر آنے والا یہ وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ کووڈ انیس کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 958,437 ہے۔

جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مارے جانے والوں کی تعداد30 ہزار 281 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات میں پاکستان کا 31 واں نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں