پشاور دھماکہ ،خودکش حملہ آور کی شناخت ہو گئی


پشاور کی مقامی مسجد میں خود کش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور 2 سال قبل عالمی دہشت گرد تنظیم سےمنسلک ہوا اور وہ پشاور کے نواحی علاقے میں رہائش پزیر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور 2020 میں گھر سے لاپتہ ہو کر افغانستان منتقل ہوا جہاں اس نے 2 سال تربیت لی۔

پشاور دھماکہ میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو گئی، وزیر داخلہ

پشاور دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہو گئی

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں نمازِ جمعہ کے دوران خود کش حملہ ہوا جس میں 63 افراد شہید ہو گئے۔

واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران سیاہ لباس میں ملبوس خودکش بمبار نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔


متعلقہ خبریں