آصف علی زرداری،شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طےپا گئی۔ملاقات آج شام5 بجے ہوگی۔
سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا۔جس میں تینوں رہنماوں کے درمیان ایک اور ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماوں کےدرمیان ملاقات آج شام زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی۔اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی۔
آصف زرداری،شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی نمبر گیم پر بھی بات ہوگی۔تینوں جماعتوں نےاپنےارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر رکھی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کالانگ مارچ جلد اسلام آباد پہنچنے والا ہے۔ اپوزیشن نے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔
تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے گئے۔ مسلم لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کے بغیر بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔