ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ کر دیا

فائل فوٹو


 منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گرے لسٹ میں شامل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو اپنے نظام میں بڑی اور بنیادی تبدیلیاں لانے کا ٹاسک دیا ہوا تھا۔

ایف اے ٹی ایف کے پیرس میں جاری اجلاس میں امارات کی قسمت کا فیصلہ ہوا۔

ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے کیلیے پاکستانی اقدامات

خیال رہے کہ گرے لسٹ میں شامل ممالک کو ایف اے ٹی ایف کی اضافی نگرانی، ساکھ کو نقصان پہنچنے ، عالمی درجہ بندی ،دنیا بھر سے سرمائے کے حصول میں دشواری اورمالیاتی لین دین میں زیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں