حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو یہ سمجھ نہیں کہ یہ ملک کیوں بنا تھا ؟ اس لیے نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے اور بچوں کو بتانا ہے کہ کن اصولوں کی بنیاد پر ریاست مدینہ نے بڑی طاقتوں کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر بہت خوش ہوں اور 3 ماہ کی کوششوں کے بعد رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کو فعال کیا گیا۔ میں اسلامی اسکالر نہیں دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں اور سیرت النبیﷺ پڑھی تو میرے اندر تبدیلی آئی۔ دنیا کی 100 بڑی شخصیات میں نبی کریمﷺ کا نام سرفہرست رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کالی دولت والوں کیلئے جنت بن چکی ہے، شہباز شریف

عمران خان نے کہا کہ حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔ میں نے مغربی اور اسلامی کلچر کو قریب سے دیکھا ہے لیکن برطانیہ کی اخلاقیات ہم سے بہت آگے ہیں۔ نبی کریمﷺ کی زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے اور ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں کوئی کرپشن نہیں اور قانون کی بالادستی ہے جبکہ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سازشوں سے ہارنے والا نہیں، شہباز گل

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام میں پردے کا کنسیپٹ کیوں ہے؟ پردہ کے پیچھے بڑا فلسفہ ہے اور پردہ فیملی سسٹم کو محفوظ رکھنے کے لیے ہے۔ برطانیہ میں 70 فیصد طلاقیں ہوتی تھیں اور سارے مغرب میں فیملی سسٹم ٹوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ریپ اور بچوں سے زیادتی کی شرح بڑھ رہی ہے۔ مغربی سوسائٹی ہم سے بہت آگے ہے لیکن علما کو چاہیے کہ سب کو اکٹھا کریں۔ ماں باپ کی عزت کے پیچھے پورا فلسفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے باہر گئے۔


متعلقہ خبریں