بلاول کا لانگ مارچ اپنا ہی مارچ ہے،گھر کی بات ہے،شیخ رشید


وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا  ہے کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ ہے۔ عدم اعتماد آسان کام نہیں، ملک کی بنیادیں ہلادیتا  ہے۔ بلاول کا لانگ مارچ اپنا ہی مارچ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نےسول ڈیفنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں عدم اعتماد پر بڑا فاصلہ پڑا ہوا ہے۔عدم اعتماد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ آسان کام نہیں ہے ملک کی بنیادیں ہلا دیتا ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیس تئیس مارچ کو تاریخ پریڈ ہوگی۔ اپوزیشن کے مارچ کے بارے میں سوچیں گے۔ بلاول کا مارچ اپنا ہی مارچ ہے۔ بلاول آ رہا ہے اسے آنے دیں۔ گھر کی بات گھر میں ہی رہ جائے گا۔

انہوں نے وزیر اعظم  کے ریلیف پیکج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار غریب آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے۔وزیراعظم  نے پیٹرول،  ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم  کی۔ اب ہمیں آٹا، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاہیے تاکہ عوام کی  زندگی میں سہولت پیدا ہوسکے۔

ان کا کہنا ہے  کہ24 سال بعد  آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے اس کا کریڈٹ ہماری حکومت  کو جاتا ہے۔ ہندوستان نے سازش کرکے نیوزی  لینڈ کا دورہ ناکام  بنایا۔ آسٹریلین ٹیم کو بھی نیوزی لینڈ کی طرز کی جعلی میلز کے ذریعے دھمکایا گیا۔ جسے ہمارے اداروں نے ناکام بنا دیا۔


متعلقہ خبریں