رکاوٹیں ختم کردیں،اب پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا،وزیراعظم

تبدیلی اقتدارکی بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے، عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ختم کردیں،اب پاکستان تیزی سےاوپرجائےگا۔آزاد ،خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد ،خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے۔ہم نے ہمیشہ امداد کی جانب سے دیکھا خود کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کا سوچا ہی نہیں۔ادھر ادھر سے قرضے مانگنے والے ملک کی عزت نہیں ہوتی۔ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہے ، اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جوپیکج آج دیاوہ پہلےہی بزنس کمیونٹی کودیناچاہیےتھا۔صنعتوں کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ہم نےکبھی برآمدات پرتوجہ نہیں دی۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارےسےڈالرزکی کمی ہوجاتی ہے۔آئی ایم ایف کے پاس ہمیں ڈالرز کی قلت کی وجہ سے جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پرکشش مراعات کی بنیادپرسرمایہ کارراغب ہوتےہیں۔حکومت منافع کیخلاف پالیسیاں بنائےتوسرمایہ کاری آنابندہوجاتی ہے۔حکومت میں آتےہی فیصلہ کیاتھاصنعتوں پرتوجہ دینی ہے۔کوئی بھی ملک سبزیاں بیچ کرآگےنہیں بڑھ سکتا۔ہمیں اوپن ایمنسٹی نہیں دینی چاہیےتھی۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتیں ملکی معیشت درست کرنےمیں ناکام رہیں۔90لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں ،جن کو آسانیاں دینے کا خواہاں ہوں ۔اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے۔اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےاسپیشل کورٹس بنادیں ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ بیمارصنعتی یونٹس کی بحالی کیلئےمراعات دی ہیں۔آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔ہم نے آئی ٹی شعبے کو عام طرح سے ڈیل کیا۔ہم نےآئی ٹی انڈسٹری کومراعات ہی نہیں دیں۔پہلی بارآئی ٹی کمپنیوں کومراعات دےرہےہیں،اسمال اورمیڈیم انڈسٹریزکیلئے بھی پالیسیاں لےکرآئےہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں