روسی فوج کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں شدت


روسی فوج کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں شدت آگئی، یوکرین کے تمام شہروں میں سائرن بجادیئے گئے۔

روس کی یو کرین کے شمال مشرقی شہر اوختیرکا پر گولہ باری جاری ہےیوکرینی ریجنل گورنر کا کہنا ہے کہ  گولہ باری سے 70 یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔روسی حملے میں یوکرین کا فوجی یونٹ تباہ ہو گیا۔

روسی فوج کی جانب سے  یوکرین کےدارالحکومت کیف پر بھی حملے جاری ہیں۔ جنرل اسٹاف یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔روس بیلاروسی فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کارروائی کرنا چاہتاہے۔روس بیلاروس کی فضائی حدود استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس سے قبل یوکرینی صدر نے بیان میں کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔روس نے اپنا موقف واضح کر دیا ،ہم نے امن کی خواہش کا اظہار کیا ۔

ولودو زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وفد کیف واپس آئے گا تو مذاکرات کے اگلے دور کے متعلق فیصلہ کریں گے۔مذاکرات کے دوران بھی روس نے حملے جاری رکھے۔روس صرف دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔روس اپنا وقت ضائع نہ کرے، ہم ان کے حربوں کو نہیں مانتے۔


متعلقہ خبریں