وزیراعظم نے شیخ رشید کا مشورہ مان لیا؟ عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ

وزیراعظم نے شیخ رشید کا مشورہ مان لیا؟ عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے خیریت دریافت کی۔اس بات کا انکشاف وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف سے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محود قریشی نے کیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ان کی خیریت دریافت کی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق جہانگیر ترین کے پارٹی کے ساتھ اچھے دن گزرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جہانگیر ترین کی بیماری سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

جیالوں کی ایک دن محنت سے پیٹرول سستا ہو گیا، وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں: بلاول

عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والے رابطے کی تصدیق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو چند روز پہلے فون کرکے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

شہباز گل نے کہا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے ساتھی رہے ہیں اور ان پر ابھی تک کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا ہے لیکن ان سے ہونے والی بات چیت میں عدم اعتماد یا کسی بھی سیاسی معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

شیخ رشید کا حکومت کو جہانگیر ترین سے بات چیت کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق جہانگیرترین وزیراعظم کے پرانے دوست ہیں، کبھی بھی فون پررابطہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چند روز قبل حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ جہانگیر خان ترین سے رابطہ قائم کیا جائے۔

شہباز شریف، جہانگیر ترین ملاقات، ن لیگ کی تصدیق سے گریز

دلچسپ امر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے حوالے سے بھی خبریں عام ہیں کہ ان کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے لیکن سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے جب اس ضمن میں ذرائع ابلاغ نے دریافت کیا تو انہوں نے صاف جواب دینے کے بجائے کہا ہے کہ نہ وہ تردید کریں گے اورنہ ہی تصدیق کریں گے۔


متعلقہ خبریں