حکومت نے بڑے وعدے کیے، لارے لگائے، سب کا سب فراڈ اور جھوٹ نکلا: راجہ پرویز اشرف

حکومت نے بڑے وعدے کیے، لارے لگائے، سب کا سب فراڈ اور جھوٹ نکلا: راجہ پرویز اشرف

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بڑے وعدے کیے تھے اور لارے لگائے تھے لیکن سب کا سب فراڈ اور جھوٹ نکلا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا۔

جمہوریت کے نام پر آمریت ہے، تبدیلی حکمرانوں کی جیبوں میں آئی ہے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت بھی وہ سڑک پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج  پاکستان کے عوام پر بڑا مشکل وقت ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ اس سے زیادہ وقت حکومت کو نہیں دیا جا سکتا ہے۔

پیپلزپارٹی اب جماعت نہیں، زرداری مافیا بن چکی ہے: علی زیدی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اس حکومت کو چلتا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مزید برداشت کرنا بہت بڑا ظلم ہو گا۔ انہوں ںے عوام اور راولپنڈی والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔


متعلقہ خبریں