روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان


امریکہ اور مغربی ممالک نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس کو سوئفٹ پیمنٹ سسٹم سے علیحدہ کرنے پر اتفاق کر لیا اور اب روس کے سینٹرل بینک پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق روس پر مزید پابندیوں کا اطلاق آئندہ دنوں میں ہو گا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی فوری عسکری امداد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا مذاکرات سے انکار، روس کا بھرپور آپریشن شروع کرنے کا اعلان

صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں ساڑھے 30 کروڑ ڈالر غیرملکی معاونتی قانون کے تحت یوکرینی دفاع کے لیے جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید ڈھائی سو ملین ڈالر یوکرائنی فوج کے لیے کسی قانونی نکتے سے ماورا فوری دفاعی امداد کی مد میں صرف کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں