کراچی پولیس نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری ظاہر کر دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے ساتھی کےہمراہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر صحافی اطہر متین پر فائرنگ کی، اس واقعے کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو سندھ بلوچستان باڈر سے گرفتارکیا گیا۔
صحافی اطہر متین کے ایک قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، سعید غنی
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا تھا۔