لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان مشاورت سے فیصلے کرنے پہ اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ اتفاق بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی اور ق لیگ کے قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی
ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔
ق لیگ کی جانب سے وفد میں طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین اور راسخ الٰہی شامل تھے۔
حزب اختلاف کچھ بھی کر لے ہم نے تیاری کر رکھی ہے، پرویز خٹک
ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طے کیا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آصف زرداری اور چودھری پرویز الٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیے کے تحت ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نئے وزیراعظم،اپوزیشن کے بڑوں میں اتفاق
اعلامیے کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی قیادتوں نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا بھی اظہارکیا۔