حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں تاخیر اس لیے کی کہ حکومت مکمل طور پر ایکسپوز ہو جائے۔

آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنے اتحادی بھی ان سے ناراض ہو گئے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ان کے اپنے اتحادی کہتے ہیں کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔

عدم اعتماد وقت پر اور کامیاب ہو گی، شاہد خاقان عباسی

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف پوری قوم عدم اعتماد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رابطے کر کے حکومت کے خلاف ہوم ورک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت ہر شعبے میں غیر متعلقہ ہو چکی ہے اور پاکستان بدترین سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ صبح ٹی وی پر بیان دیتے ہیں، شام کو ہم سے رابطے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ ہم سے اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس مانگتے ہیں۔ نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ جو بڑھ چڑھ کر بیان دے رہے ہیں، وہی ہم سے رابطے کر رہے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیے چال ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پراہم رہنماؤں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات میں زیر غور آنے والے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے ساتھ مشاورت کرنے والوں میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔

عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مشاورتی بیٹھک میں طے کیا گیا کہ آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات تحریک عدم اعتماد سمیت تمام قانونی و آئینی آپشنز پر غور و خوص کرنے کے لیے بھی صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں