امریکہ نے یوکرین میں ممکنکہ ٹارگٹ کلنگ سے خبردار کر دیا


امریکہ نے اقوام متحدہ کو مطلع کیا ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے امکانات کی اطلاعات ہیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اغوا اور تشدد کی کاروائیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں خود ساختہ ڈونیٹسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ سے 60 ہزار سے زیادہ “پناہ گزین” گذشتہ ہفتے حکام کی طرف سے جاری کردہ انخلاء کے احکامات کے بعد روس میں داخل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین صحافی کا لائیو شو پر روسی سیاست دان پر حملہ

دوسری جانب یوکرین تنازع بات چیت سے حل ہونے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے، امریکہ اور روس، یوکرین کے معاملہ پر سمٹ کے انعقاد پر متفق ہوگئے ہیں۔ جس کی تصدیق وائٹ ہاوس کی جانب سے کی گئی ہے۔

تاہم ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ امریکی روسی صدور ملاقات کا ٹھوس منصوبہ نہیں ہے، یوکرین کے معاملے پر بائیڈن، پیوٹن ملاقات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اور روسی صدور ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت کال کرنے یا ملاقات کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

یوکرین کے معاملے پر سفارتی رابطے فعال ہیں، اس ہفتے روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ممکن ہے۔

 


متعلقہ خبریں