نیدرلینڈز میں سمندری طوفان یونائس کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ حادثات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
نیدر لینڈز میں سمندری طوفان یونائس نے تباہی مچادی۔ تیز ہواوں کے باعث درخت گرنے سے 3 افراد مارے گئے۔ دی ہیگ میں طوفانی ہواؤں کے باعث عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈچ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اسٹیڈیم سمیت کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ملک بھر سے 300 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بند ہے۔
ایمرجنسی حالات کے باعث کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی ہیں۔ طوفان کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان یونائس نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں بھی تباہی مچائی ہے۔