لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے دوبارہ سموگ آگیا ہے ۔ جیسے ہی پی ایس ایل ختم ہوگا پی سی بی کے خلاف سخت نوٹس لوں گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران پی سی بی سے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل کی وجہ سے دوبارہ سموگ آگیا ہے ۔ جیسے ہی پی ایس ایل ختم ہوگا پی سی بی کے خلاف سخت نوٹس لوں گا۔ ایک مہینے کا کرکٹ ٹورنامنٹ کروانا ہے تو ٹریفک تو مینج کریں۔
عدالت نے شہر کی صورتحال پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل کی وجہ سے ساراشہر کا ماحول خراب ہوگیا ہے ۔پی ایس ایل ہوتا ہے توشہر کا کوئی حال نہیں ہوتا۔ صدر وزیراعظم بھی شہر میں آئیں تو ٹریفک کا ایسا حال نہیں ہوتا۔
لاہور میں بارش سے اسموگ کی چھٹی
لاہور: اسکولوں اور دفاتر کی بندش کے باوجود اسموگ میں کمی نہ ہوسکی
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ جیل روڈ پر بیرئیرز ہٹا کر گاڑیاں گزر رہی ہوتی ہے ۔میں خود جیل روڈ سے گزرتا ہوں ٹریفک کی لائینیں لگی ہوتی ہیں۔ جیل روڈ کا یہ حال ہے تو باقی سڑکوں کا کیا حال ہوگا ۔ فیروز پور روڈ پر بھی ٹریفک کا برا حال ہے۔
معزز جج کا کہنا ہے کہمٹریفک پولیس نے سارا کام چھوڑ دیا ہے۔شہر کا سارا ماحول خراب کردیا ہے۔بچے عورتیں باقاعدہ رو رہے ہوتے ہیں۔۔ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر آئندہ کا پلان بنائیں۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی میں لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ گزشتہ دنوں لاہور میں اسموگ میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔